Monday, January 13, 2025
ہومتازہ ترینعمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما پہاڑی سے گر کر زخمی

عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما پہاڑی سے گر کر زخمی

کیپ ٹاون(آئی پی ایس ) بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)عمران خان کی سابقہ اہلیہ جائما گولڈ اسمتھ ہائیکنگ کے دوران پہاڑی سے گر کر زخمی ہو گئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عمران خان کی سابقہ اہلیہ جائما گولڈ اسمتھ جنوبی افریقہ میں ہائیکنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوئیں۔ جس کے بعد انہیں فوری طور پر کیپ ٹاون کے ایک مقامی اسپتال میں منتقل کیا گیا۔اسپتال ذرائع کے مطابق جائما گولڈ اسمتھ کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ اور وہ اب بہتر محسوس کر رہی ہیں۔جمائما گولڈ اسمتھ کی تصاویر بھی جاری کی گئیں جن میں سے ایک تصویر میں انہیں بیساکھیوں کے ساتھ کھڑے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ جس سے ان کی صحت کی نوعیت کا بخوبی اندازہ ہوتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق عمران خان کی سابقہ اہلیہ جنوبی افریقہ میں تعطیلات گزارنے گئی ہوئی تھیں۔ اور ان کے بیٹے سلیمان اور قاسم بھی ان کے ہمراہ تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔