جدہ(خالد نواز چیمہ)ممبر قومی اسمبلی ضلع وزیر اباد محمد احمد چٹھہ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب تشریف لائے ،جدہ میں ان کے قریبی ساتھی معروف بزنس مین سیاسی و سماجی شخصیت چوہری محمد مبشر افضل چیمہ عوامی ایم پی اے گجرانوالہ نے جدہ کے معروف الثانی ریسٹورنٹ میں پر تکلف عشائیہ دیا جس میں ضلع وزیر آباد حلقے کے مختلف سیاسی سماجی رہنماؤں سعودی عرب کے معروف بزنس مین سیاسی شخصیت چوھدری ممتاز احمد کاھلو چوہدری اکرم فیض انجم اقبال وڑائچ ، محمدانتظار نے شرکت کی ۔
ممبر قومی اسمبلی محمد احمد چٹھہ کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارک باد پیش کی ۔
محمد احمد چٹھہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا مفادات کی سیاست کو ترک کر کے عوامی سیاست اور عوامی فلاح سے ملک ترقی کر سکتا ہے۔ دوران گفتگو انہوں نے سعودی عرب میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کا شاندار استقبال کیا ہے میں ان دوستوں کو ہمیشہ یاد رکھوں گا ملکی سیاست پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا مخصوص طبقات کی اجاداری اور ڈکٹیٹر شپ کو ترک کرنے کی ضرورت ہے جسے لوگ منتخب کریں اسی کی عوامی حکومت ہونی چاہیے عوام کے حق استصواب رائے پر شب خون نہ مارا جائے تو پاکستان دنیا بھر میں اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کر سکتا ہے ۔
ممبر قومی اسمبلی محمد احمد چھٹہ نے مبشر افضل چیمہ کی عوامی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ پارٹی کا ایک بہترین سرمایہ ہے
مفادات کی سیاست کو ترک کر کے عوامی سیاست اور عوامی فلاح سے ملک ترقی کر سکتا ہے،محمد احمد چٹھہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔