ڈیرہ اسماعیل خان (محمد ریحان ) ڈی پی او ڈیرہ سجاد احمد صاحبزادہ کا پولیس ٹریننگ سکول ڈیرہ کا دورہ،جاری تعمیراتی کاموں،شعبہ جات کا معائنہ
۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ سجاد احمد صاحبزادہ نے پولیس ٹریننگ سکول کا دورہ کیا اور جاری تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا اس موقع پر پے آفیسر معین نواز بلوچ، لائن آفیسر سجاد چوہان و دیگر بھی ہمراہ تھے ۔ ڈی پی او ڈیرہ نے سکول کے مختلف شعبہ جات کا بھی معائنہ کیا افسران نے تفصیلی بریفنگ دی جس پر ڈی پی او ڈیرہ نے نامکمل کاموں کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔
ڈیرہ اسماعیل خان ،ڈی پی او ڈیرہ سجاد احمد صاحبزادہ کا پولیس ٹریننگ سکول ڈیرہ کا دورہ،جاری تعمیراتی کاموں،شعبہ جات کا معائنہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔