لاہور (آئی پی ایس )سینئرصوبائی وزیرپنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شہبازشریف اپنے بھائی کے ساتھ ہرطوفان میں ڈٹ کر کھڑے رہے ہیں تاریخ گواہ ہے شہباز شریف نے 3 بار وزارت عظمی کی پیشکش ٹھکرائی ہے۔ لاہور میں سینئرصوبائی وزیرپنجاب مریم اورنگزیب نے محمود خان اچکزئی کے بیان پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ محمود اچکزئی صاحب جیسے سینئرسیاستدان سے ایسی گفتگو کی توقع نہیں تھی، محمود اچکزئی گواہ ہیں شہباز شریف نے ہربارنواز شریف سے بے وفائی کرنے سیانکارکیا۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ تاریخ گواہ ہے شہباز شریف نے 3 بار وزارت عظمی کی پیشکش ٹھکرائی ہے شہباز شریف اپنے بھائی کے ساتھ ہرطوفان میں ڈٹ کر کھڑے رہے،ہمیشہ ان کے ساتھ جیل بھی گئے، بدترین صعوبتیں برداشت کیں شہبازشریف واحد مثال ہیں جنہوں نے وزیراعظم کی کرسی پر بھائی کی وفاداری کو ترجیح دی۔