Sunday, January 19, 2025
ہومبریکنگ نیوزحکومت سے فوج کا ایسا تعاون ساری زندگی نہیں دیکھا، بڑے وسوسے ہیں پر دعا ہے شراکت جاری رہے: وزیراعظم

حکومت سے فوج کا ایسا تعاون ساری زندگی نہیں دیکھا، بڑے وسوسے ہیں پر دعا ہے شراکت جاری رہے: وزیراعظم

اسلام آباد (سب نیوز )وزیراعظم شہباز شریف نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور افواج کے تعاون کو مثالی قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی وزرا اور صوبوں کے نمائندوں کی موجودگی میں پانچ سالہ قومی اقتصادی پروگرام” اڑان پاکستان” کا اعلان کیا۔اڑان پاکستان کی تقریب سے خطاب میں شہباز شریف کا کہنا تھاکہ حکومت کے ساتھ آرمی چیف اور افواج کا تعاون مثالی ہے، اپنی سیاسی زندگی میں ایسی پارٹنر شپ کا مشاہدہ نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ بہت سے وسوسے ہیں ، دعا ہے ملک کی بہتری کے لیے پارٹنر شپ ہمیشہ جاری رہے۔بانی پی ٹی آئی کو ایک بار پھر میثاق معیشت کی دعوت دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ پارلیمنٹ میں میری پیش کش کو حقارت سے ٹھکرایا گیا، سیاسی و معاشی استحکام لازم و ملزوم ہیں، قومی تبھی بنتی ہیں جب اتحاد و اتفاق ہوتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔