تحریر امبرین علی
سال دو ہزار چوبیس موسموں کے لیے خاصا اہم سال رہا اس سال کئی موسمیاتی تبدیلیاں رونما ہوئیں بدقسمتی سے یہ سال بارشوں کے لیے کچھ خاص سال رہا جنوری سے لے کر دسمبر تک اس سال میں موسموں کے بہت سے اتار چڑھاؤ دیکھنے کو ملے حتی کہ جاتے جاتے بھی سال نے کوئی بارش نہ دی اور دسمبر خشک رہا ۔اسلام آباد سمیت اسوقت ملک بھر میں تقریبا خشک سردی کا راج برقرار ہے۔
پنجاب میں اسوقت شدید دھند کا راج ہے جبکہ پہاڑوں پر کئی مقامات پر جہاں برفباری ہوا کرتی تھی وہ بھی رک چکی ہے اسکی وجہ جنگلات کا خاتمہ ہے ۔ پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقوں میں بھی فی الحال موسم خشک رہے گا۔تاہم سردیوں کے حوالے سے بھی کنفیوژن پائی جا رہی ہے کہ کیا سردیاں ہیں یا ابھی مزید ہوں گی ۔موسمیاتی تبدیلیوں نے اب سردیوں کے دورانیے کو بھی بدل کر رکھ دیا ہے ۔
دسمبر میں موسم خزاں بھی تقریبا نہ ہونے کے برابر ہی رہا ہے ۔دسمبر کے آخری ہفتے میں کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی بارش ہوئی جو کہ نہ ہونے کی برابر تھی ۔ پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقوں میں بارش نہیں ہوئی لیکن اسلام اباد، راولپنڈی اور مری سمیت خطہ پوٹھوہار میں مطلع ابر آلود رہا۔اگر کہا جائے کہ پاکستان میں سردیوں کا دورانیہ سکڑ رہا ہے تو بھی غلط نہ ہو گا۔
محکمہ موسمیات نے سال کے آخری روز اعلامیہ جاری کر دیا ہے اور بتادیا ہے کہ دسمبر کی بارشیں جنوری میں ہونے کے امکانات ہیں سال نو کے پہلے ماہ میں پہلے ہفتے میں بارش اور پہاڑوں پر شدید برف برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہےمحکمہ موسمیات نے یہ بھی بتایا ہےکہ ملک کے مغربی اور بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری ہوگی یکم جنوری تا 6 جنوری مغربی ہوائیں ملک میں داخل ہونگی،یکم جنوری تا پانچ جنوری دیر سوات شانگلہ مہند بارش اور برفباری کا امکان ہے۔
نئے سال کے آغاز پر ہی محکمہ موسمیات نے خوشخبری دی ہے کہ نوشہرہ سصوابج کرک بنو کوہاٹ میں بارش اور برفباری کا امکان ہے جبکہ مری اور گلیات میں وقفہ وقفہ سے بارش اور برفباری کا امکان ہے دو سے 6 جنوری تک اسلام آباد پوٹھوہار سرگودھا خوشہاب ناروال سمیت سینٹرل پنجاب کے شہروں میں وقفہ وقفہ سے بارش کا امکان ہے جبکہ دو سے 5 جنوری تک جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں میں وقفہ وقفہ سے بارش ہوگی بلوچستان میں یکم سے 4 جنوری تک چمن پشین قلعہ عبداللہ چاغی نوشکی قلات ہرنائی میں بارش اور برفباری ہے تین سے 4 جنوری بالائی سندھ میں بارش کا امکان ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ نیا سال کم از کم نئی امیدوں کے ساتھ ساتھ نیا موسم بھی لا رہا ہے۔