Thursday, January 23, 2025
ہومتازہ ترینڈی آئی خان میں دہشت گردوں کا رات گئے حملہ، ایک سکیورٹی اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کا رات گئے حملہ، ایک سکیورٹی اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں درابن چیک پوسٹ پر رات گئے نامعلوم افراد کے حملے میں اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق حملے میں ایک پولیس اہلکار عصمت اللہ اور عبداللہ شہید ہوگئے۔ جوابی فائرنگ سے ملزمان رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔

واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ شہید اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔