Sunday, January 19, 2025
ہوماسلام آبادآئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کو تبدیل کیے جانے کا امکان،3نام زیر غور

آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کو تبدیل کیے جانے کا امکان،3نام زیر غور

اسلام آباد (آئی پی ایس )آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کو تبدیل کیے جانے کا امکان ہے، پنجاب میں تعینات 3 افسران کے ناموں پر غور کیا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی جی اسلام آباد علی ناصررضوی کو تبدیل کیے جانے کا امکان ہے، نئے آئی جی اسلام آباد کے لیے 3 نئے ناموں پر غور جاری ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پنجاب میں تعینات 2 سینئر اور ایک جونیئرافسر کے نام زیر غور ہیں۔

واضح رہے کہ 29 مارچ کو حکومت نے انسپکٹر جنرل اسلام آباد اکبر ناصر کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی تھی۔ اکبر ناصر جان کی جگہ علی ناصر رضوی کو انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد تعینات کردیا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق پولیس سروس گریڈ 20 کے اکبر ناصر خان کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے آئی جی اسلام آباد کے تبادلے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔