Monday, January 13, 2025
ہومبریکنگ نیوزگوادر کا نیا ائیرپورٹ پاکستان چین دوستی کی مثال ہے، وزیراعظم

گوادر کا نیا ائیرپورٹ پاکستان چین دوستی کی مثال ہے، وزیراعظم

اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ گوادر کا نیا بین الاقوامی ائیرپورٹ پاکستان اور چین کی عظیم دوستی کی نمایاں مثال ہے۔وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرصدارت نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے متعلق امور پراجلاس ہوا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ گوادرمیں بین الاقوامی معیار اور جدید سہولیات سے آراستہ ائیرپورٹ تعمیر کرنے پر عظیم دوست چین کے شکر گزار ہیں۔

نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے فعال ہونے سے علاقے میں خوشحالی آئے گی اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو مصروف ٹرانزٹ پوائنٹ بنانے کے حوالے سے قابل عمل حکمت عملی ترتیب دی جائے۔وزیراعظم نے نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ اور ملک خصوصا صوبہ بلوچستان کے دیگر علاقوں کے درمیان رابطہ سڑکوں کا نظام بہتر بنانے اور نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے لئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کرنے کی ہدایت کی۔

اجلاس کو نیوگوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی آپریشنلائزیشن پر تفصیلی بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ نیو گوادر ائیرپورٹ رقبے کے لحاظ سے ملک کا سب سے بڑا ائیرپورٹ ہے۔ گوادر ائیرپورٹ اے 380 طیاروں کو ہینڈل کرسکتا ہے جبکہ ائیرپورٹ سے 40 لاکھ مسافر سالانہ سفر کرسکیں گے۔پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے نیوگوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو ایرو ڈروم سرٹیفکیٹ جاری کر دیا گیا ہے جبکہ پاکستان کسٹمز نے بھی ائیر پورٹ کو نوٹیفائی کر دیا ہے۔ ائیرپورٹ پر پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی ، ائیر پورٹ سیکیوریٹی فورس، پاکستان کسٹمز، اینٹی نارکوٹکس فورس، وفاقی تحقیقاتی ادارے سمیت بارڈر ہیلتھ سروس کا عملہ تعینات کیا جا چکا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔