Monday, June 8, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزپاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے ڈوبنے والے بھارتی بحری جہاز کے عملے کو بچالیا

پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے ڈوبنے والے بھارتی بحری جہاز کے عملے کو بچالیا

کراچی (سب نیوز )پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے ڈوبتے ہوئے ہندوستانی مال بردار جہاز کے 12 کریو ممبرز کو بچالیا۔تقریبا 10 بج کر 20 منٹ پر میری ٹائم ریسکیو کوآرڈینیشن سینٹر (ایم آر سی سی) پاکستان کو ایم آر سی سی ممبئی (انڈیا) کی جانب سے ایک فوری ای میل موصول ہوئی جس میں ڈوبنے والے بحری جہاز سے بچ جانے والوں کو تلاش کرنے اور بچانے کے لیے مدد کی درخواست کی گئی۔

تیز ردعمل اور موثر رابطہ کاری کے نتیجے میں ہندوستانی مال بردار جہاز کے تمام 12 بچ جانے والے کریو ممبرز کو بچالیا گیا۔اس آپریشن کے زریعے بین الاقوامی سرچ اینڈ ریسکیو (SAR) ذمہ داریوں کو برقرار رکھنے اور علاقائی تعاون کو فروغ دینے کے پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی (PMSA) کے عزم کو ظاہر کیا گیا۔ یہ آپریشن کسی بھی قومیت کے بغیر، سمندری ہنگامی صورتحال کا جواب دینے کے لیے PMSA کی تیاری اور پیشہ ورانہ مہارت کی نشاندہی کرتا ہے، ساتھ ہی سمندر میں حفاظت اور بین الاقوامی کنونشنز کی پاسداری کے لیے پاکستان کی لگن کی عکاسی کرتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔