Monday, June 8, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزاسلام آباد میں بے گناہ پشتونوں کو گرفتار کیا جارہا ہے، وزیراعلی کے پی کا وزیراعظم کو خط

اسلام آباد میں بے گناہ پشتونوں کو گرفتار کیا جارہا ہے، وزیراعلی کے پی کا وزیراعظم کو خط

پشاور(آئی پی ایس )وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے اسلام آباد میں بے گناہ پشتونوں کی بلاجواز گرفتاریوں پر وزیراعظم کو خط لکھ دیا۔ علی امین گنڈا پور نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط ارسال کردیا، جس میں اسلام آباد میں بے گناہ پشتونوں کے ساتھ بلاجواز گرفتاریوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔خط کے متن میں لکھا گیا ہے کہ اسلام آباد میں ہونے والے اقدامات انصاف کے اصولوں کے منافی ہیں، موجودہ حالات میں نفرت کو ہوا دینے سے ملک پر طویل المدتی منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔