Monday, June 8, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومٹاپ سٹوریایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کو 8 کروڑ 62 لاکھ ڈالر ترقیاتی قرض فراہم کرنے کا اعلان

ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کو 8 کروڑ 62 لاکھ ڈالر ترقیاتی قرض فراہم کرنے کا اعلان

اسلام آباد(آئی پی ایس) ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) پاکستان کو 8 کروڑ 62 لاکھ ڈالر فراہم کرے گا۔
اے ڈی بی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق رقم پاکستان کو ترقیاتی قرضے کی مد میں فراہم کی جائے گی، فراہم کردہ رقم ایوی ایشن فیول کے مستحکم ذخائر بنانے کے لیے استعمال ہوگی، شیخوپورہ میں ایوی ایشن فیول کا نجی ذخیرہ قائم کیا جائے گا۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ رقم انفراسٹرکچر قرضے کے سلسلے میں کلائمیٹ سپورٹ کے تحت فراہم کی جائے گی، رقم کے ذریعے ایوی ایشن انڈسٹری میں کاربن کی مقدار کم کرنے میں مدد ملے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔