Friday, December 6, 2024
ہومکھیلدہلی بلز نے ابوظہبی ٹی 10 میں پلے آف کے لئے کوالیفائی کرلیا

دہلی بلز نے ابوظہبی ٹی 10 میں پلے آف کے لئے کوالیفائی کرلیا

ابوظہبی : ابوظہبی ٹی 10 ٹورنامنٹ کے پلے آف مرحلے میں دہلی بلز کو دکن گلیڈی ایٹرز کے ہاتھوں 3 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرنے والے کپتان نکولس پورن نے 12 گیندوں پر 28 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو شاندار آغاز دلایا۔ تاہم افغانستان کے فاسٹ بولر فضل الحق فاروقی اور پاکستان کے فاسٹ بولر سلمان ارشاد نے مل کر دکن کے زبردست بیٹنگ آرڈر کو تباہ کیا اور رنز بننے سے روکے۔
ارشاد نے رائلی روسو اور جوس بٹلر کی دو اہم وکٹیں حاصل کیں اور ٹیم کو قابو میں رکھا۔ 10 اوورز میں دکن 5 وکٹوں کے نقصان پر 102 رنز ہی بنا سکا۔
ہدف کے تعاقب میں ٹام بینٹن اور جیمز ونس نے ذمہ داری سنبھالی اور پہلی وکٹ کے لیے 51 رنز کی شراکت قائم کی۔ تاہم بینٹن کے 29 رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد دہلی کو مڈل آرڈر کی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جس میں پاکستانی اسپنر عثمان طارق اور جنوبی افریقہ کے فاسٹ بولر اینرک نورٹجے نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ آسٹریلیا کے ٹم ڈیوڈ نے 14 گیندوں پر 30 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس کے باوجود دہلی ہدف سے پیچھے رہ گئی تاہم ٹیبل میں پانچویں نمبر پر ہے۔ ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔