Monday, December 9, 2024
ہومبریکنگ نیوزوزیراعظم کا اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کا خیرمقدم

وزیراعظم کا اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کا خیرمقدم

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اسرائیل اور لبنانی گروپ حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کا خیرمقدم کیا۔
وزیراعظم محمد شہبازشریف نے سوشل میڈیا ایکس پر اپنے بیان میں جنگ بندی کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ یہ اعلان لبنان میں کشیدگی کے مستقل خاتمے کا باعث بنے گا۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور لبنانی گروپ حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کے اعلان سے بڑھتی ہوئی بے چینی کا خاتمہ ہوگا اور ہماری خواہش ہے کہ لبنان میں امن و سلامتی ہو۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔