Sunday, December 8, 2024
ہومتازہ ترینتوشہ خانہ ٹو کیس ؛ عمران خان ، بشریٰ بی بی کے خلاف فرد جرم کی کارروائی پھر مؤخر

توشہ خانہ ٹو کیس ؛ عمران خان ، بشریٰ بی بی کے خلاف فرد جرم کی کارروائی پھر مؤخر

اسلام آباد: پانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں فرد جرم کی کارروائی ایک بار پھر مؤخر ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق سپیشل جج سنٹرل شاہ رخ ارجمند نے جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں ہی بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کی۔

عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 3 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی، عدالت نے آج ملزمان کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے طلب کیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔