Saturday, December 7, 2024
ہومبریکنگ نیوزاحتجاجی مظاہرین پر تشدد؛ خیبرپختونخوا حکومت کا تین روزہ سوگ کا اعلان

احتجاجی مظاہرین پر تشدد؛ خیبرپختونخوا حکومت کا تین روزہ سوگ کا اعلان

پشاور(آئی پی ایس )خیبرپختونخوا حکومت نے 24 نومبر کو احتجاجی کارکنان پر تشدد پر تین روزہ سوگ کا اعلان کردیا۔خیبرپختونخوا کے وزیرقانون آفتاب عالم آفریدی نے کہا کہ 25 سے 27 نومبر کو پرامن احتجاج کیا گیا، مگر احتجاجی مظاہرین پر بربریت کی گئی اور صوبے کے چیف ایگزیکٹو پر براہ راست فائرنگ کی گئی۔وزیرقانون کا کہنا تھا کہ اس سانحے پر حکومت خیبرپختونخوا تین روزہ سوگ کا اعلان کرتی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔