اسلام آباد:اپنے 3 روزہ دورہ پاکستان کے آخری دن بیلاروس کے صدرالیگزینڈرلوکاشینکو وزیرِ اعظم شہباز شریف کے ہمراہ مری پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ اپنے اعزاز مین دیے گئے ظہرانے میں شرکت کریں گے۔
گزشتہ روز وزیرِ اعظم شہباز شریف اور بیلاروس کے صدر کے درمیان دو طرفہ ملاقات میں باہمی تعاون اور اقتصادی و تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا تھا۔
اسلام آباد میں مہمان صدر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہناتھا کہ پاکستان بیلاروس کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، بیلاروس کیساتھ معاہدوں کوفوری عملی جامہ پہنائیں گے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ صدر لوکاشینکو کی آمد پاکستان اور عوام کے لیے سنگِ میل ثابت ہوگی، پاکستان کے عوام بیلا روس کو اپنا قریبی دوست سمجھتے ہیں اور ان کے تعاون پر مشکور اور قیادت کو احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
’صدر لوکا شینکو کے لیے پاکستان ان کا دوسرا گھر ہے، صدر لوکاشینکو اور وفد کے ساتھ بہت اہم معاملات پر تبادلہ خیال ہوا۔‘
واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی گزشتہ روز مری پہنچے ہیں۔
بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو مری پہنچ گئے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔