راولپنڈی(آئی پی ایس ) ہکلہ انٹرچینج کے قریب پولیس کانسٹیبل کے جاں بحق اور زخمی ہونے کا مقدمہ تھانہ ٹیکسلا میں درج کر لیا گیا۔
پولیس کی مدعیت میں مقدمہ تھانہ ٹیکسلا میں درج کیا گیا ہے، انسداد دہشت گردی ایکٹ سمیت 14 دفعات کے تحت درج مقدمے میں بانی پی ٹی آئی عمران خان،عمر امین گنڈاپور، سالار خان کاکڑ اور شاہد خٹک کو نامزد کیا گیا ہے۔ایف آئی کے مطابق حملہ آور ملزمان ٹیئر گیس گن، ربر بلٹس گنز اور اسلحہ سے لیس تھے۔ ملزمان نے پولیس افسران اور اہلکاروں پر ڈنڈوں اور پتھروں سے حملہ کیا اور دفعہ 144کی خلاف ورزی کی۔
ایف آئی آر متن کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور قیادت کی مجرمانہ سازش کے تحت پولیس پر حملہ کیا گیا۔ ملزمان کی شیلنگ کے باعث پولیس منتشر ہوئی۔ ملزمان نے کانسٹیبل مبشرحسن کو زخمی کیا اور لال وین میں اغوا کرکے لے گئے۔ ملزمان کے حملے میں کانسٹیبل عدنان،رئیس اور نعیم بھی زخمی ہوئے۔ایف آئی آر کے مطابق بعد میں اطلاع ملی کہ ملزمان کانسٹیبل مبشرحسن کو ہکلہ پل کے نیچے پھینک کر فرار ہوگئے۔ کانسٹیبل مبشرحسن کو اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔
راولپنڈی،کانسٹیبل کے قتل کا مقدمہ عمران خان اور دیگر پی ٹی آئی رہنماوں کیخلاف درج
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔