Monday, December 9, 2024
ہومبریکنگ نیوزرینجرز پر حملے میں ملوث شرپسندوں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا: وزیرداخلہ

رینجرز پر حملے میں ملوث شرپسندوں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا: وزیرداخلہ

اسلام آباد:وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے سرینگر ہائی وے پر رینجرز اور پولیس کے جوانوں پر شرپسندوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے میں ملوث تمام شرپسندوں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا ہے کہ رینجرز کے شہید جوانوں کو قوم سلام پیش کرتی ہے، شہید جوانوں نے فرض کی ادائیگی کے دوران جانیں قربان کیں۔
انہوں نے کہا کہ رینجرز کے شہید جوانوں کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے، حملہ آوروں کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کریں گے۔
محسن نقوی کا کہنا ہے کہ شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔
وزیرِ داخلہ نے رینجرز اور پولیس کے زخمی جوانوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔