Monday, December 9, 2024
ہومپاکستانبیرسٹرگوہرکی قیادت میں پی ٹی آئی وفد عمران خان سے ملاقات کیلئے پھر اڈیالہ جیل پہنچ گیا

بیرسٹرگوہرکی قیادت میں پی ٹی آئی وفد عمران خان سے ملاقات کیلئے پھر اڈیالہ جیل پہنچ گیا

راولپنڈی(آئی پی ایس ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی قیادت میں 3 رکنی وفد بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے ایک بار پھر اڈیالہ جیل پہنچ گیا، بیرسٹر گوہر کے ہمراہ شبلی فراز اور اسد قیصر بھی اڈیالہ جیل پہنچے ہیں۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے بیرسٹر گوہر، شبلی فراز اور اسد قیصر کی ملاقات جاری ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں حکومتی وفد سے ہوئے مذاکرات سے بانی پی ٹی آئی کو آگاہ کیا جا رہاہے۔اس سے قبل وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹرگوہر اور وزیراعلی خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر سیف کے درمیان مذاکرات ہوئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی رہنماں کو اسلام آباد نہ آنے کی درخواست کی گئی اور موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بیلاروس کے سرمایہ کاروں کے ساتھ کل اسلام آباد میں بزنس کانفرنس ہورہی ہے۔ذرائع نے بتایاکہ پی ٹی آئی کو دھرنے کے لیے پریڈ گراونڈ یا پشاور موڑپر جگہ دینے کی پیش کش کی گئی جس کو پی ٹی آئی نے مسترد کردیا۔
ذرائع نے بتایاکہ پی ٹی آئی رہنما بانی پی ٹی آئی کی فوری رہائی کے مطالبے پر قائم ہیں اور مقف اپنایاکہ بانی پی ٹی آئی کو فوری رہا نہ کیا تو ڈی چوک پہنچیں گے۔ذرائع کا کہنا تھاکہ وزیرداخلہ محسن نقوی وزیراعظم کو مذاکرات سے آگاہ کریں گے، حکومت اور تحریک انصاف کے مذاکرات کے اگلے دور بھی ہونے کا امکان ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔