Sunday, December 8, 2024
ہومپاکستانپی ٹی اے کا فائر وال کے ذریعے غیر قانونی وی پی این کی بندش کے دوسرے ٹرائل کا آغاز

پی ٹی اے کا فائر وال کے ذریعے غیر قانونی وی پی این کی بندش کے دوسرے ٹرائل کا آغاز

اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے فائر وال کے ذریعے غیر قانونی وی پی اینز کی بندش کے دوسرے ٹرائل کا آغاز کردیا ہے۔
پی ٹی اے ذرائع کے مطابق وی پی این کی بندش کا یہ ٹرائل دو روز تک جاری رہے گا اور ٹرائل کے دوران غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کی بندش کی مشق کی جائے گی جبکہ کہ پی ٹی اے نے وی پی اینز کی رجسٹریشن کے لیے 30 نومبر کی ڈیڈ لائن دے رکھی ہے۔دو روزہ ٹرائل کے بعد یکم دسمبر سے غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کی بندش کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا اب تک 25 ہزار سے زائد وی پی اینز رجسٹرڈ کیے جا چکے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)نے ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این)کی بندش کا پہلا ٹرائل کچھ روز قبل کیا گیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔