Friday, December 6, 2024
ہومپاکستانپاکستان تحریک انصاف نے کل پنجاب بھر میں احتجاج کی کال دیدی

پاکستان تحریک انصاف نے کل پنجاب بھر میں احتجاج کی کال دیدی

لاہور (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف نے کل پنجاب بھر میں احتجاج کی کال دیدی، پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ تمام ٹکٹ ہولڈرز کو ہدایات دے دی گئی ہیں، سب دوبارہ احتجاج کیلئے نکلیں گے۔
قائم مقام صدر پی ٹی آئی پنجاب حماد اظہرنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ پنجاب کے تمام بڑے شہروں میں دوسرا راونڈ ہوگا، سب پی ٹی آئی رہنما وکارکنان اسلام آباد کا رخ کریں گے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے کہا کہ نئی حکمت عملی کے مطابق کل پنجاب بھر میں احتجاج کی کال دیدی ہے، اس حوالے تمام پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈرز کو ضروری ہدایات دے دی گئی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔