Sunday, December 8, 2024
ہومپاکستانوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پی ٹی آئی کے احتجاج کو مسلح دہشتگردی کی کاوش قرار دیدیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پی ٹی آئی کے احتجاج کو مسلح دہشتگردی کی کاوش قرار دیدیا

لاہور(آئی پی ایس ) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے پی ٹی آئی کا احتجاج مسلح دہشتگردی کی کاوش قرار دیدیا۔ایک بیان میں مریم نواز نے کہا کہ غازی بروتھا، میانوالی، ہزارہ موٹروے اور دیگر مقامات پر پولیس پوسٹوں پر فائرنگ کی گئی، ایس پی، ڈی ایس پی اور ایس ایچ اوسمیت 20سے زائدپولیس اہلکاروں کا حملوں میں زخمی ہونا افسوسناک ہے، پی ٹی آئی کا احتجاج، احتجاج کی بجائے مسلح دہشتگردی کی کاوش ہے۔
انہوں نے کہا کہ مظاہرین کے پاس شارٹ مشین گن، آنسو گیس، چاقو اور ماسک وغیرہ بھی دیکھے گئے، ایسا اسلحہ استعمال ہوا جو صرف پولیس کے پاس ہوتا ہے۔وزیراعلی کا کہنا تھاکہ پنجاب پولیس کو پہلے بھی تصادم سے بچنے کے لیے غیر مسلح رکھا گیا تھا اور اب بھی پولیس غیر مسلح ہے، ایک صوبے کی پولیس کا دوسرے صوبے پرحملہ قومی یک جہتی کو پارہ پارہ کرنے کے مترادف ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔