Monday, December 9, 2024
ہومبریکنگ نیوزبیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو آج پاکستان پہنچیں گے

بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو آج پاکستان پہنچیں گے

اسلام آباد:بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو آج اسلام آباد پہنچیں گے۔
پاکستان اور بیلاروس کے درمیان تعلقات کے نئے باب کا آغاز ہونے جارہا ہے ۔ صدر الیگزینڈر لوکا شینکو تین روزہ دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے ۔ وزیراعظم سمیت اہم ملاقاتیں شیڈول ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات اور اہم شعبوں میں تعاون کے کئی معاہدے ہوں گے۔
بیلا روس کے وزرا کی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیر تجارت جام کمال سمیت اہم ملاقاتیں بھی طے ہیں ۔ دفاعی پیداوار۔ توانائی ۔ صنعت و تجارت اور ٹریکٹر سازی سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے حوالے سے بڑی پیشرفت موقع ہے۔
یلاروس کا 75 رکنی وفد اتوار کو اسلام آباد پہنچا تھا۔ وفد میں بیلا روس کے وزیر خارجہ سمیت توانائی، صنعت، عدل و انصاف، مواصلات، قدرتی وسائل کے وزراء، چیئرمین ملٹری انڈسٹری کمیٹی اور 43 بڑی کاروباری شخصیات شامل ہیں۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ وفد کو اسلام آباد آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں، پاکستان کے حکومت، عوام بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کی آمد کے منتظر ہیں۔ بیلاروس کے صدر کا دورہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف سے بیلاروس کے وزیرمملکت ملٹری انڈسٹری اتھارٹی کی بیٹھک ہوگی، وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین سے بیلاروس کے مشیر صنعت ملیں گے۔ وفد کے ارکان کی وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڈ اور وزیراعظم کی کوآرڈینیٹر موسمیاتی تبدیلی روبینہ خورشید سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔
مہمان وزیرصنعت کی ڈی جی ایس آئی ایف سی، ڈی جی گرین کارپوریٹ انیشی ایٹو سےملاقات متوقع ہے۔ بیلاروس کے وزیر صنعت اور وزیر مملکت برائے ملٹری انڈسٹری کی ڈی جی ایف ڈبلیو او سے ملاقات شیڈول ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔