Monday, December 9, 2024
ہومپاکستان6 روز میں 15ہزار سے زائد حج درخواستیں موصول،وزارت مذہبی امور

6 روز میں 15ہزار سے زائد حج درخواستیں موصول،وزارت مذہبی امور

اسلام آباد(آئی پی ایس )وزارت مذہبی امور کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 6 روز کے دوران 15 ہزار سے زائد حج درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

ترجمان وزارت مذہبی امور نے بتایا ہے کہ ملک بھر میں 15 نامزد بینکوں کی جانب سے حج درخواستوں کی وصولی کا عمل جاری ہے، گزشتہ 6 دنوں میں 15 ہزار 844 حج درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں درخواستوں کی وصولی کا عمل تیز ہو گا، درخواستوں کی وصولی کا عمل 3 دسمبر تک جاری رہے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔