Monday, December 9, 2024
ہومپاکستانضلع کرم بے امنی کی آگ میں جل رہا ہے، کے پی حکومت لاپتہ ہے، بلاول بھٹو

ضلع کرم بے امنی کی آگ میں جل رہا ہے، کے پی حکومت لاپتہ ہے، بلاول بھٹو

کراچی (آئی پی ایس )چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کرم میں امن و امان کی مخدوش صورتحال پر اظہارِ تشویش کیا ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ضلع کرم بے امنی کی آگ میں جل رہا ہے، خیبرپختونخوا حکومت لاپتہ ہے، 3 دنوں میں 80 شہری قتل ہو چکے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ضلع کرم میں لوگ اپنے گھروں میں بھی محفوظ نہیں، امن و امان کا قیام صوبائی حکومت کی اولین ذمے داری ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت شہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں ناکام ہوچکی، ضلع کرم میں پی ٹی آئی حکومت کی مجرمانہ غفلت کی مذمت کرتے ہیں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ پورے خیبرپختونخوا میں امن یقینی بنانے کے لیے پیپلز پارٹی اپنا کردار ادا کرے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔