Sunday, December 8, 2024
ہومبریکنگ نیوزسیکورٹی خدشات کے پیش نظر مخصوص علاقوں میں وائی فائی اور موبائل سروس کی بندش کا فیصلہ کیا جائے گا، تفصیلات سب نیوز پر

سیکورٹی خدشات کے پیش نظر مخصوص علاقوں میں وائی فائی اور موبائل سروس کی بندش کا فیصلہ کیا جائے گا، تفصیلات سب نیوز پر

اسلام آباد:وزارت داخلہ کے ترجمان نے موبائل ڈیٹا اور انٹرنیٹ سروس کی بندش کی تصدیق کردی۔
تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ صرف سکیورٹی کے خدشات والے علاقوں میں موبائل ڈیٹا اور وائی فائی سروس کی بندش کا تعین کیا جائے گا۔
ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ملک کے باقی حصوں میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس معمول کے مطابق چلتی رہے گی۔
قبل ازیں سرکاری ذرائع نے کہا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر رات 12 بجے کے بعد سے انٹرنیٹ سروس مکمل بند کردی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ سروس کی بندش سے وائی فائی سروس بھی متاثر ہوگی تاہم موبائل سروس کھلی رہے گی اور اس کی بندش کا فیصلہ حالات کو دیکھ کر کیا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔