Sunday, December 8, 2024
ہومبریکنگ نیوزپی ٹی آئی کے احتجاج سے نمٹنے کیلئے کتنی سرکاری رقم خرچ ہوئی؟تفصیلات سب نیوز پر

پی ٹی آئی کے احتجاج سے نمٹنے کیلئے کتنی سرکاری رقم خرچ ہوئی؟تفصیلات سب نیوز پر

اسلام آباد(آئی پی ایس )18ماہ کے دوران تحریک انصاف کے دھرنوں اور احتجاج سے نمٹنے پر حکومتی اخراجات کے اعداد و شمار سامنے آگئے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 18 ماہ میں تحریک انصاف کے دھرنوں اور احتجاج سے نمٹنے پر 2 ارب 70 کروڑ روپے خرچ ہوئے جب کہ پچھلے 6 ماہ کے دھرنوں اور احتجاج پر لگ بھگ ایک ارب 20 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔

اعداد و شمار کے مطابق 80 کروڑ روپے کرائے پر لیے گئے 3 ہزار کنٹینرز کے مالکان کو ادا کیے گئے اور 90 کروڑ سے زائد سکیورٹی اہلکاروں کی ٹرانسپورٹ پر خرچ ہوئے جب کہ لگ بھگ ڈیڑھ ارب روپے کے اخراجات پولیس کے کھانے اور ٹرانسپورٹ پر خرچ ہوئے۔ اس کے علاوہ 30کروڑ کے اخراجات ایف سی، رینجرز اور فوج کی تعیناتی پر ہوئے، اسلام آباد کے 12 ہزار، پنجاب کے 16 ہزار پولیس اہلکاروں کو ڈیوٹیز پر لگایا گیا جب کہ ایک ارب 50 کروڑ روپے مالیت کی سرکاری و غیر سرکاری املاک کو نقصان پہنچا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔