Sunday, December 8, 2024
ہومبریکنگ نیوزآئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا معاملہ: جے شاہ کا محسن نقوی سے رابطے کا امکان

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا معاملہ: جے شاہ کا محسن نقوی سے رابطے کا امکان

دبئی(آئی پی ایس )بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سیکرٹری جے شاہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کے درمیان ٹیلیفونک رابطے کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جے شاہ اور محسن نقوی کے درمیان ہونے والا ممکنہ رابطہ 2025 کی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے جاری غیر یقینی صورتحال کو ختم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہوگا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بی سی سی آئی کے سیکرٹری جے شاہ آئی سی سی ہیڈ کوارٹر دبئی پہنچ گئے ہیں جہاں وہ آئی سی سی کے عہدیداروں سے ملاقات بھی کریں گے جس میں چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے بھی بات ہوگی۔تفصیلات کے مطابق پی سی بی ہابرڈ ماڈل قبول نہ کرنے کے اپنے مقف پر قائم ہے اور یہ بھی کہ اگر بھارت اپنی ٹیم پاکستان نہیں بھیج رہا تو پاکستان بھی بھارت کے میچز کا بائیکاٹ کرے گا۔

واضح رہے کہ بھارت پاکستان آکر ٹورنامنٹ کھیلنے سے انکار کر چکا ہے جبکہ دوسری جانب پاکستان کسی بھی ہائبرڈ ماڈل قبول نہ کرنے کے اپنے مقف پر قائم ہے۔ادھر بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث آئی سی سی تاحال شیڈول اعلان نہیں کر سکی ہے۔ آئی سی سی کو براڈ کاسٹرز کی جانب سے شیڈول کے جلد اعلان کے لیے دباو کا سامنا ہے اور براڈ کاسٹ رائٹس کے مطابق پاک بھارت میچ نہ ہونے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو قانونی چارہ جوئی کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔