Sunday, December 8, 2024
ہومبریکنگ نیوزاستحکام پاکستان پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات فردوس عاشق اعوان عہدے سے مستعفی

استحکام پاکستان پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات فردوس عاشق اعوان عہدے سے مستعفی

لاہور : استحکام پاکستان پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات فردوس عاشق اعوان عہدے سے مستعفی ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
مرکزی سیکرٹری اطلاعات نے صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان کو اپنا استعفیٰ بھجوادیا ہے۔
آئی پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ ذاتی مصروفیات اور صحت کے مسائل کے باعث عہدے پر کام جاری نہیں رکھ سکتی تاہم بطور ممبر استحکام پاکستان پارٹی خدمات انجام دیتی رہوں گی۔خیال رہے فردوس عاشق استحکام پاکستان پارٹی میں سیکریٹری اطلاعات تھیں۔
یاد رہے ڈاکٹر فردوس عاشق دو دہائیوں پر محیط ایک وسیع سیاسی کیریئر کے ساتھ ایک تجربہ کار سیاستدان ہیں، آئی پی پی میں شامل ہونے سے پہلے، انھوں نے مختلف سیاسی جماعتوں میں کئی اہم کرداروں میں خدمات انجام دیں۔
انہوں نے اپنے سیاسی سفر کا آغاز پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سے کیا اور 2008 سے 2011 تک وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے دور میں وفاقی وزیر برائے آبادی بہبود کے طور پر خدمات انجام دیں۔
سال 2011 میں انھوں نے پیپلز پارٹی سے علیحدگی اختیار کی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت اختیار کی تھی اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات کا اہم قلمدان سنبھالا۔
پی ٹی آئی سے علیحدگی کے بعد،ڈاکٹر اعوان نے استحکم پاکستان پارٹی کے ساتھ اتحاد کیا، جہاں انہیں مرکزی انفارمیشن سیکرٹری کا کردار سونپا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔