Saturday, December 7, 2024
ہومبریکنگ نیوزتوشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان کی رہائی کا حکمنامہ جاری

توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان کی رہائی کا حکمنامہ جاری

اسلام آباد:توشہ خانہ ٹو کیس میں بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کا حکم نامہ جاری کر دیا گیا۔
اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے رہائی کی روبکار جاری کی جس کے مطابق بانیٔ پی ٹی آئی کی ضمانت ہائیکورٹ سے منظور ہو چکی، وہ کسی دیگر مقدمے میں مطلوب نہیں تو رہائی دی جائے۔


بانیٔ پی ٹی آئی کی ضمانت کے 10 لاکھ روپے کے 2 مچلکے طارق نون اور راجہ غلام سجاد نے عدالت میں جمع کرائے۔
واضح رہے کہ بدھ کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بانئ پی ٹی آئی کی ضمانت منظور کر لی تھی۔
بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس ٹو میں ضمانت کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی تھی۔
عدالتِ عالیہ کی جانب سے بانیٔ پی ٹی آئی کو 10، 10 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت دی گئی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔