Saturday, December 7, 2024
ہومکھیلابوظہبی ٹی 10، ٹیم ابوظہبی نے عجمان بولٹس کو 9 وکٹوں سے ہرادیا

ابوظہبی ٹی 10، ٹیم ابوظہبی نے عجمان بولٹس کو 9 وکٹوں سے ہرادیا

ابوظہبی :ٹیم ابوظہبی کے کپتان فل سالٹ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ابوظہبی ٹی 10 سیزن 8 کا شاندار آغاز کیا۔ وائٹ بال فارمیٹ میں اپنی شاندار فارم کو جاری رکھتے ہوئے دائیں ہاتھ کے بلے باز نے 18 گیندوں میں 52 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو نئی

فرنچائز عجمان بولٹس کے خلاف 9 وکٹوں سے یادگار فتح دلائی۔نئے سیزن کے پہلے روز میچ شروع ہونے سے قبل کھلاڑیوں نے قومی ترانہ پڑھا ۔ میچ سے قبل ٹی ٹین گلوبل اسپورٹس کے بانی اور چیئرمین شجیع الملک نے خصوصی خطاب کیا ۔ متحدہ عرب امارات کے شہریوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہوں نے گزشتہ ایک دہائی کے دوران ٹی 10 گلوبل کی جانب سے کیے گئے سفر کی اہمیت اور دنیا بھر میں اس فارمیٹ سے پیدا شدہ اثرات پر روشنی ڈالی۔

میچ کے آغاز سے ہی سری لنکا کے نوجوان بلے باز شیون ڈینیئل کی شاندار اننگز نے مخالف ٹیم کو بیک فٹ پر لا کھڑا کیا۔ تاہم مارک اڈیر اور ذیشان نصیر نے شارٹ گیندوں سے مخالف ٹیم کے ٹاپ آرڈر کو آزمایا اور عجمان بولٹس نے لگاتار تیزی سے وکٹیں گنوائیں۔ بولٹ مقررہ 10 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 79 رنز ہی بنا سکے۔80 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کے دھماکہ خیز بلے باز جونی بیئرسٹو اور سالٹ نے اعصاب شاندار شراکت قائم کی۔ سالٹ نے اپنی اننگز میں 6 چھکے اور 2 چوکے لگا کر 17 گیندوں پر تیز نصف سنچری اسکور کی۔ بیئرسٹو نے 14 گیندوں پر 22 رنز بنا کر بہترین معاون کا کردار ادا کیا اور ٹیم ابوظہبی میچ میں کامیابی حاصل کرکے شاندار آغاز کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔