Saturday, December 7, 2024
ہومکھیلکوہلر کیڈمور اور بٹلر کا ابوظہبی ٹی 10 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ

کوہلر کیڈمور اور بٹلر کا ابوظہبی ٹی 10 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ

ابوظہبی :ابوظہبی ٹی 10 میں چنئی بریو جیگوارز اور دکن گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلے گئے آخری میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان 18 چھکے لگے۔ آخر میں گزشتہ برس کی رنر اپ گلیڈی ایٹرز نے جوز بٹلر اور ٹام کوہلر اور کیڈمور کے درمیان جادوئی شراکت قائم کی۔ اور ٹورنامنٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا ہدف حاصل کیا۔ 142 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے بٹلر نے 24 گیندوں پر 62 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو جیت دلائی۔ اپنی اننگز میں 4 چوکے اور 6 چھکے لگا کر انگلش بلے باز نے اوپنر ٹام کوہلر کیڈمور (24 گیندوں پر 51) کے ساتھ مل کر مخالف ٹیم پر حملہ آور ہوئے ۔ گلیڈی ایٹرز میچ 7 وکٹوں سے جیتا۔اس سے قبل کرس لین اور راسی وان ڈیر ڈوسن کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت چنئی بریو جیگوارز نے 10 اوورز میں 142 رنز بنائے۔ کرس لین نے 28 گیندوں پر 68 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ راسی وان نے 29 گیندوں پر 62 رنز بنائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔