اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ تحریک انتشار کے احتجاج کا مقصد ملک میں فساد پھیلانا ہے، پی ٹی آئی احتجاج کیلئے سرکاری وسائل استعمال کرتی ہے۔
عطا تارڑ نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا، سرکاری افسران کسی سیاسی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکتے، ملوث ہونے پر افسران کے خلاف سخت سے سخت کارروائی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں کسی احتجاج کی اجازت نہیں ہوگی، قانون پر مکمل طور پر عمل کریں گے اور کروائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پہلے چینی صدر کے دورے کے موقع پر احتجاج کیا گیا، ایس سی او کے موقع پر بھی احتجاج کی کوشش کی گئی، اب بیلاروسی صدر کے دورے کے موقع پر احتجاج کیا جارہا ہے۔
عطا تارڑ نے کہا کہ یہ ملک دشمن ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں، جب کوئی آتا ہے تو یہ احتجاج شروع کردیتے ہیں، کیا احتجاج ملکی معیشت بہتر ہونے کے خلاف ہورہا ہے، کیا یہ احتجاج مہنگائی کم ہونے کے خلاف ہے؟ یہ صرف اپنے لیڈر کیلئے این آر او مانگ رہے ہیں۔
احتجاج میں حصہ لینے والے سرکاری افسران کے خلاف سخت کارروائی ہوگی، عطا تارڑ کا اعلان
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔