Monday, December 9, 2024
ہومپاکستانشریعت ختم کرنے کا الزام، بشری بی بی نے دوست اسلامی ملک پر خودکش حملہ کردیا، عظمی بخاری

شریعت ختم کرنے کا الزام، بشری بی بی نے دوست اسلامی ملک پر خودکش حملہ کردیا، عظمی بخاری

لاہور (آئی پی ایس )وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔عظمی بخاری نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایک گھریلو غیرسیاسی خاتون نے قوم سے خطاب کیا، موصوفہ نے ایک دوست اسلامی ملک پر خودکش حملہ کردیا ہے۔
عظمی بخاری نے کہا کہ بشری بی بی دوست ملک پر شریعت ختم کرنے کا بڑا الزام لگا کر خود شریعت کی ٹھیکیداربن رہی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ان فسادیوں کے ہوتے ملک کا بھلا نہیں ہوسکتا، بڑا دوست اسلامی ملک جو مسلم امہ کا ستون ہے اس پر یہ الزام بہت خطرناک ہے۔
خیال رہے کہ بشری بی بی نے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ عمران خان بحیثیت وزیراعظم جب ننگے پاوں مدینہ منورہ میں گئے تو واپس آنے کے بعد جنرل باجوہ کو کالز آنا شروع ہوگئی تھیں۔ جنرل باجوہ کو کہا گیا تھا کہ ہم شریعت کا نظام ختم کرنا چاہتے ہیں آپ ایسے شخص کو لے آئے ہو جو شریعت کی بات کرتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔