Sunday, December 8, 2024
ہوماسلام آبادنجی ہاوسنگ سوسائٹی ٹاپ سٹی میں رائل سیفران ریسٹورنٹ کا شاندار افتتاح

نجی ہاوسنگ سوسائٹی ٹاپ سٹی میں رائل سیفران ریسٹورنٹ کا شاندار افتتاح

اسلام آباد(سٹی رپورٹر)نجی ہاوسنگ سوسائٹی ٹاپ سٹی میں رائل سیفران ریسٹورنٹ کا شاندار افتتاح، افتتاح پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان، ملک ابرار احمد اور چیف ایگزیکٹو ائیرپورٹ انکلیو خداداد سٹی عامر شہزاد خان نے کیا

اس موقع پر مہمانوں نے رائل سیفران ریسٹورنٹ کے مالک چوہدری فیاض کو مبارکباد پیش کی اور انکے رزق میںوسعت و برکت کی دعا کی گئی،اس موقع پر لیگی اراکین اسمبلی کا کہنا تھا کہ عوام اب پی ٹی آئی کے جھانسے میں نہیں آئے گی لہذا پی ٹی آئی کا احتجاج ناکام ثابت ہو گا کیونکہ عوام سمجھ چکی ہے کہ وہ عوام اور ملک کے مفادکے خلاف کام کرر ہے ہیں اور انکا مقصد پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرناہے،افتتاحی تقریب میں سیاسی و سماجی شخصیات ، کاروباری شخصیات کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔