Sunday, December 8, 2024
ہومکھیلآئی ایل ٹی 20 ناقابل یقین حد تک مشکل اور انتہائی مسابقتی ہے، ڈیوڈ وارنر

آئی ایل ٹی 20 ناقابل یقین حد تک مشکل اور انتہائی مسابقتی ہے، ڈیوڈ وارنر


دبئی : آسٹریلوی کرکٹرڈیوڈ وارنر ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 میں دبئی کیپیٹلز کے ساتھ اپنے دوسرے سیزن کی تیاری کررہے ہیں۔ اگرچہ ٹیم نے ٹورنامنٹ کے گزشتہ ایڈیشن میں رنر اپ پوزیشن حاصل کی تھی تاہم وارنر 2025 کے سیزن 3 میں اس کامیابی کو آگے بڑھانے میں بڑا کردار ادا کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔ٹورنامنٹ کے منفرد ڈھانچے پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے مقابلے کی سطح کو بڑھانے اور مقامی ٹیلنٹ کو قیمتی مواقع فراہم کرنے کو اجاگر کیا ہے۔

دبئی کیپیٹلز کے ساتھ اپنے گزشتہ سیزن سے متعلق اوپننگ بلے باز نے کہا کہ انہوں نے مقابلے کا لطف اٹھایا۔ یہ چیلنجنگ تھا اور گیند بازوں کے لئے اچھا تھا۔ مجھے لگتا ہے کہ جس طرح سے ہم نے مقابلہ کیا اور ٹورنامنٹ کے اختتام پر مضبوطی سے واپسی کی وہ شاندار تھا۔ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 میں منفرد اسکواڈ کی تشکیل کے بارے میں جس کے تحت ہر ٹیم میں 9 بین الاقوامی کھلاڑیوں کے علاوہ متحدہ عرب امارات کے کم از کم دو کھلاڑی شامل ہوسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ ایسا موقع شاذ و نادر ہی ملتا ہے جب دنیا بھر کے اتنے عظیم ٹیلنٹ مقامی ٹیلنٹ کے ساتھ گھل مل جائیں۔ مجھے لگتا ہے کہ یہ مقامی کھلاڑیوں کے لئے ایک بہت اچھا تجربہ ہےتاہم اس سے بھی اہم بات یہ ہے کہ یہ مقابلہ کو مضبوط کرتا ہے، جو ناقابل یقین حد تک مشکل ہے یہ انتہائی مسابقتی ہے۔ وارنر نے متحدہ عرب امارات کے کرکٹرز کی تعریف بھی کی۔ انہوں نے گزشتہ برس دبئی کیپیٹلز کی مہم میں حیدر علی کے کردار کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں لگتا ہے کہ حیدرعلی ہمارے لئے اہم تھے لیکن انہیں زیادہ کھیلنے کا موقع نہیں ملا ۔ تاہم جب بھی انہیں موقع ملا انہوں نے فائدہ اٹھایا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔