اسلام آباد کے شاہین چوک میں لڑکی زبردستی کار میں بٹھانے سے منع کرنے پر مسلح ملزم نے پاک فضائیہ کے افسر کوگولی ماردی۔
پولیس ذرائع نے کہا کہ نامعلوم ملزم جواں سالہ لڑکی کو اپنی کارمیں زبردستی بٹھانےکی کوشش کررہا تھا، راہ جاتے فضائیہ کے آفیسر جسکی شناخت عاصم طارق کے نام سے ہوئی نے ملزم کوروکا، ملزم نے اسی دوران پاک فضائیہ کے آفیسر پر فائرنگ کردی۔
ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ کا آفیسر جاں بحق ہوگیا، ملزم موقع سے کار میں سوار ہوکر فرار ہوگیا، لڑکی کوپولیس نے حراست میں لے لیا جسکی شناخت نمرا کے نام سے بتائی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ معاملہ کی اعلی سطح پر تحقیقات شروع کردی گئی، فرار ملزم کی گرفتار کےلیے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔
ہومبریکنگ نیوزاسلام آباد: لڑکی کو زبردستی کار میں بٹھانےسے منع کرنے پر پاک فضائیہ کے افسر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا
اسلام آباد: لڑکی کو زبردستی کار میں بٹھانےسے منع کرنے پر پاک فضائیہ کے افسر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
