ہومتازہ ترینحکومت کا اسپورٹس ڈپلومیسی کی جانب بڑا قدم، بھارتی والی بال ٹیم کو این او سی جاری

حکومت کا اسپورٹس ڈپلومیسی کی جانب بڑا قدم، بھارتی والی بال ٹیم کو این او سی جاری

اسلام آباد:(آئی پی ایس) وفاقی حکومت نے اسپورٹس ڈپلومیسی کے تحت اہم پیش رفت کرتے ہوئے بھارتی والی بال ٹیم کو پاکستان آنے کے لیے این او سی جاری کر دیا ہے۔پاکستان والی بال فیڈریشن کے چیئرمین چوہدری یعقوب کے مطابق بھارت کو باضابطہ طور پر اس فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا ہے اور امید ہے کہ بھارتی ٹیم سنٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے پاکستان آئے گی۔انہوں نے بتایا کہ کاوا سنٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ 22 سے 29 جولائی تک اسلام آباد میں منعقد ہوگی، جس کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔چوہدری یعقوب کا کہنا تھا کہ ایونٹ میں پاکستان، بھارت، قازقستان، نیپال، افغانستان، سری لنکا، کرغزستان سمیت خطے کی دیگر ٹیمیں بھی شرکت کریں گی۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ بھارتی ٹیم کی شرکت سے نہ صرف ایونٹ کی اہمیت میں اضافہ ہوگا بلکہ کھیلوں کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان مثبت روابط کو بھی فروغ ملے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔