Friday, December 6, 2024
ہومپاکستانعمران خان کی رہائی کا ابھی کوئی امکان نہیں، آٹھ ایف آئی آرز میں ابھی ضمانت نہیں ہوئی، عطا تارڑ

عمران خان کی رہائی کا ابھی کوئی امکان نہیں، آٹھ ایف آئی آرز میں ابھی ضمانت نہیں ہوئی، عطا تارڑ

اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی رہائی کا ابھی کوئی امکان نہیں ہے۔
عطا تارڑ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت کی منظوری اور رہائی کے حکم کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی آٹھ ایف آئی آرز میں ابھی ضمانت نہیں ہوئی، ان کیسز میں بانی کی ابھی تک رہائی نہیں ہوئی۔
خیال رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف 6 بڑے قانونی معاملات چل رہے ہیں جن میں سے بیشتر میں وہ بری ہو چکے ہیں یا ان کی سزا معطل ہو چکی ہے یا پھر عدالت نے انہیں ضمانت دے دی ہے۔ لیکن حکومت کے پاس عمران خان کو جیل میں رکھنے کا کچھ جواز اب بھی موجود ہے اگر وہ اسے استعمال کرنا چاہے۔عمران خان کے خلاف نو مئی سے متعلق آٹھ مقدمات ہیں، جبکہ راولپنڈی میں حالیہ احتجاج کے تین مقدمات درج ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔