Monday, December 9, 2024
ہومپاکستانچوہدری شافع حسین کی قیادت نے پارٹی میں نئی روح پھونک دی ہے،مصطفیٰ ملک

چوہدری شافع حسین کی قیادت نے پارٹی میں نئی روح پھونک دی ہے،مصطفیٰ ملک

لاہور ؛ وہاڑی کی ممتاز سیاسی،سماجی اور کاروباری شخصیت رانا ریاض سرور باقاعدہ پاکستان مسلم لیگ میں شامل ہوگئے انہوں نے چوہدری شجاعت حسین،چوہدری شافع حسین اور چوہدری سالک حسین کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا یہی جماعت پاکستان کی ترقی و سلامتی کی ضامن ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں پارٹی میں شمولیت کے موقع پر کرتے ہوئے کیا،شمولیتی تقریب میں پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات غلام مصطفی ملک،مسلم لیگ سندھ کے صدر طارق حسن، مسلم لیگ لاہور کے جنرل سیکرٹری ندیم پہلوان،ضلع وہاڑی کے جنرل سیکرٹری ملک عبدالرحیم کھوکھر،آفتاب بھٹی بھی موجود تھے، مصطفیٰ ملک نے کہا کہ پنجاب میں چوہدری شافع حسین کی ولولہ انگیز قیادت نے پارٹی میں نئی روح پھونک دی ہے،صنعتوں کی بحالی اور فنی تعلیم کے لیے چوہدری شافع حسین کی خدمات پر پنجاب کے عوام اور پارٹی کو فخر ہے،انکی قیادت میں تمام اضلاع میں تنظیم سازی کا عمل جلدی مکمل کیا جائے گا،مسلم لیگ سندھ کے صوبائی صدر طارق حسن نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین اور انکے بیٹے ملک میں سیاسی استحکام کے لیے کاوشیں جاری رکھے ہوئے ہیں، مسلم لیگ ملکی ترقی میں اپنا کردار جاری رکھے گی،مسلم لیگ لاہور کے جنرل سیکرٹری ندیم پہلوان اور ضلع واڑی کے جنرل سیکرٹری ملک عبدالرحیم نے کہا کہ چوہدری شافع حسین کی قیادت میں پنجاب کو مسلم لیگ کا قلعہ بنائیں گے،۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔