Saturday, December 7, 2024
ہومپاکستانڈاکٹر محمد امجد عالمی کانفرنس میں شرکت کے لیے بنکاک پہنچ گئے

ڈاکٹر محمد امجد عالمی کانفرنس میں شرکت کے لیے بنکاک پہنچ گئے

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی چیف آرگنائزر اور سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر محمد امجد عالمی کانفرنس میں شرکت کے لیے بنکاک پہنچ گئے،چار روزہ دورہ میں ڈاکٹر محمد امجد مختلف ممالک سے آئے مندوبین میں ملاقاتیں کریں گے اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے نئے رجحانات پر عالمی راہنماوں سے گفتگو کریں گے،

ڈاکٹر محمد امجد نے بنکاک پہنچنے پر اپنی غیررسمی گفتگو میں۔کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، اگر ہم انتشار کی فضا سے باہر نکل آئیں تو باکستان میں بڑی سرمایہ کاری آسکتی ہے،حکومت بھی غیرملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد حاصل کرنے کے لیے خصوصی پلان مرتب کرےاور ون ونڈو کے تحت انکے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے میں انکی مدد کرے ،سیاسی استحکام ملک میں معاشی ترقی کا پیش خیمہ بن سکتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔