Sunday, June 14, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزٹرمپ جنگ اور بحرانوں سے نکلنے کا باعزت راستہ تلاش کر رہے ہیں، ترجمان ایرانی فوج

ٹرمپ جنگ اور بحرانوں سے نکلنے کا باعزت راستہ تلاش کر رہے ہیں، ترجمان ایرانی فوج

تہران: (آئی پی ایس) ایرانی افواج کے سینئر ترجمان بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شکارچی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جنگ اور جاری بحرانوں سے نکلنے کا باعزت راستہ تلاش کر رہے ہیں۔
ایک بیان میں بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شکارچی نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ زمینی حقائق پر عمل کرنے کے بجائے زیادہ تر نعروں، ٹوئٹس اور میڈیا مہمات میں سرگرم رہے ہیں، ٹرمپ اب اپنے لیے ایک باعزت واپسی کی حکمت عملی بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران نے عملی طور پر دنیا کو دکھا دیا ہے کہ اصل طاقت ایرانی عوام کے عزم، ایرانی جنگجوؤں کی جرات اور اسلامی انقلاب کے رہبر کی قیادت میں ہے، امریکی فوج کو کبھی دنیا کی سب سے طاقتور فوج سمجھا جاتا تھا، لیکن آج عالمی رائے عامہ یہ سمجھ چکی ہے کہ اس طاقت کا بڑا حصہ پروپیگنڈا اور مبالغہ آرائی پر مبنی ہے۔

ابوالفضل شکارچی کا کہنا تھا کہ ایران نے میدان جنگ میں اپنے دشمنوں کو جواب دیا ہے اور آئندہ بھی دیتا رہے گا، نعرے، ٹوئٹس اور نفسیاتی جنگ امریکہ کے مسائل حل نہیں کرسکتے۔

امریکی اقدامات کا حوالہ دیتے ہوئے جنرل شکارچی نے مزید کہا کہ ٹرمپ کی ہر کارروائی کے بدلے امریکہ کو کئی گنا زیادہ نقصان اٹھانا پڑا ہے اور آئندہ اسے مزید بڑے نقصانات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔