Friday, December 6, 2024
ہومبریکنگ نیوزسپریم کورٹ ، تمام کرپٹ سرکاری ملازمین کو برطرف کرنے سے متعلق درخواست مسترد

سپریم کورٹ ، تمام کرپٹ سرکاری ملازمین کو برطرف کرنے سے متعلق درخواست مسترد

اسلام آباد: تمام کرپٹ سرکاری ملازمین کو برطرف کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔

آئینی بنچ نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دی۔

جسٹس عائشہ ملک نے ریمارکس دیے کہ آپ کی درخواست میں استدعا ہے کہ تمام سرکاری ملازمین کام نہیں کرتے انہیں فارغ کریں؟

آپ ان سرکاری افسروں کی نشاندہی کریں اور متعلقہ اداروں سے رجوع کریں،

جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ آپ نے اپنی درخواست میں کسی سرکاری آفیسر کا نام تک نہیں لکھا۔

جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ آپ کا کونسا کام نہیں ہوا عدالت کو بتائیں،

اس کا کیا مطلب ہے ہم صدر، وزیر اعظم، اسپیکر اور پارلیمنٹرین سب کو نکال دیں،

درخواست گزار نے استدعا کی کہ سسٹم تباہ ہوچکا ہے سچ کوئی نہیں سننا چاہتا،

عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔