Monday, December 9, 2024
ہومبریکنگ نیوزاقتصادی رابطہ کمیٹی نے بجلی صارفین کیلیے ونٹر پیکج کی منظوری دے دی

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بجلی صارفین کیلیے ونٹر پیکج کی منظوری دے دی

اسلام آباد(آئی پی ایس )ضاقتصادی رابطہ کمیٹی نے بجلی صارفین کیلیے ونٹر پیکج کی منظوری دے دی ہے۔وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم کی جانب سے بجلی صارفین اعلان کردہ ونٹر پیکج کی منظوری دے دی ہے۔اجلاس کے اعلامیے کے مطابق حکومت آئی ایم ایف سے پہلے ہی ونٹر پیکج کے تحت بجلی صارفین کو ریلیف دینے کی منظوری لے چکی ہے۔

ونٹر پیکج کے تحت بجلی کے اضافی استعمال پر 26 روپے 7 پیسے فی یونٹ فلیٹ ریٹ وصول کیا جائے گا جبکہ اس کا اطلاق دسمبر 2024 سے فروری 2025 تک کیلیے ہوگا۔ونٹر پیکج سے 200 یونٹ سے زائد استعمال کرنے والے صنعتی، گھریلو اور کمرشل صارفین کو فائدہ ہوگا جبکہ سال 2024 کے متعلقہ مہینوں کے دوران صارفین کے بجلی استعمال کا موازنہ بھی کیا جائے گا۔

اجلاس میں انکشاف ہوا کہ بجلی ٹیرف میں اضافے کی وجہ سے مختلف کیٹگریز کی جانب سے استعمال میں کمی آئی۔ ونٹر پیکج کا ڈسکوز کے جنرل صارفین اور کے الیکٹرک صارفین پر بھی اطلاق ہوگا۔ ذرائع کے مطابق مالی سال 2023 کے موسم سرما کے 3 ماہ میں بجلی استعمال میں 6 فیصد کمی آئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔