Monday, December 9, 2024
ہومپاکستانسعودیہ نے تجارتی مقاصدکیلئے ملک، مذہب یا فرقہ ورانہ علامات کے استعمال پرپابندی لگادی

سعودیہ نے تجارتی مقاصدکیلئے ملک، مذہب یا فرقہ ورانہ علامات کے استعمال پرپابندی لگادی

ریاض(آئی پی ایس ) سعودی عرب نے تجارتی مقاصد کے لیے مخصوص علامات کے استعمال پر پابندی لگادی۔
سعودی وزیرتجارت ڈاکٹر ماجد القصبی کا کہنا ہے کہ کسی بھی ملک، مذہب یا فرقہ ورانہ علامات کے تجارتی استعمال پرپابندی ہوگی،فیصلے کا مقصد کسی بھی قسم کی علامات کا غلط استعمال روکنا ہے۔ڈاکٹر ماجد القصبی کا کہنا ہے کہ فیصلے پر 90 روز بعد عمل درآمد شروع کیا جائے گا۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں 2022 میں سعودی پرچم کے تجارتی استعمال پرپابندی لگائی جاچکی ہے۔سعودی میڈیا کے مطابق سعودی پرچم پر الجلالہ، التوحید، دوتلواروں اور کھجور کے درخت بنے ہونیکی وجہ سے اس کے تجارتی استعمال پرپابندی لگائی گئی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔