پشاور (آئی پی ایس )خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ اس بار خیبر پختونخوا کے نوجوانوں نے عمران خان کو نکالنے کا تہیہ کر رکھا ہے ، حکومت کوئی حماقت نہ کرے۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ 24 نومبرکے احتجاج کی راہ میں حائل رکاوٹیں ہٹانے کے لئے پورا بندوبست کر دیا ہے، پہلے بھی رکاوٹیں عبورکر کے اسلام آباد پہنچے تھے اب بھی پہنچیں گے، کنٹینرزعوام کے جوش و جذبے کے سامنے ریت کی دیواریں ثابت ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ علی امین گنڈا پور کی سربراہی میں خیبر پختونخوا کا قافلہ اسلام آباد پہنچے گا، مطالبات کی منظوری تک واپسی کی کوئی گنجائش نہیں، عمران خان اور تمام سیاسی قیدیوں کو نکال کر مینڈیٹ واپس کرنا ہو گا۔
نوجوانوں نے عمران خان کو نکالنے کا تہیہ کر لیا ، حکومت کوئی حماقت نہ کرے ، بیرسٹر سیف
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔