Sunday, December 8, 2024
ہومپاکستانایتھوپیا اور پاکستان کاصحت کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق

ایتھوپیا اور پاکستان کاصحت کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق

اسلام آباد(آئی پی ایس )فیڈرل ڈیموکریٹک ریپبلک آف ایتھوپیا اور اسلامی جمہوریہ پاکستان نے پیر کے روز صحت کے شعبے میں دو طرفہ تعاون بڑھانے کے مختلف پہلووں پر تبادلہ خیال کیا، خاص طور پر تحقیق اور ترقی کے شعبے میں مشترکہ کوششوں پر زور دیا۔

صحت کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر بات چیت ایتھوپیا کے پاکستان میں متعین سفیر، ڈاکٹر جمال بیکر عبد اللہ اور وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے نیشنل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ کے درمیان ملاقات کے دوران ہوئی۔سفیر ڈاکٹر جمال بکر نے کہا کہ ایتھوپیا دنیا کا تیسرا سفارتی مرکز ہے اور حال ہی بیماریوں کی روک تھام کے لیے جدید ترین مرکز قائم کیا گیا ہے، جہاں مختلف بیماریوں، خاص طور پر متعدی امراض پر مشترکہ تحقیقات کی جا رہی ہیں۔سفیر نے کہا کہ دو طرفہ تعلقات کو بلند سطح پر لے جانے کے لیے عوامی سطح پرتعلقات کو فروغ دینے کی اشد ضرورت ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستانی عوام کے لیے ایتھوپیا کے دوا سازی اور سرجیکل شعبے میں سرمایہ کاری کے بڑے مواقع موجود ہیں، دوسری جانب وزیر اعظم کے معاون برائے قومی صحت خدمات، قواعد و ضوابط نے پاکستانی عوام کے ساتھ ایتھوپیا کے دوستانہ تعلقات کو سراہتے ہوئے ایتھوپیا کے ذریعے افریقہ، خاص طور پر ایتھوپیا کے ساتھ تعلقات مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔