Saturday, December 7, 2024
ہومکھیلمحمد یوسف کی پی سی بی سے راہیں جدا، وہاب ریاض کو دوبارہ اہم عہدہ ملنے کا امکان

محمد یوسف کی پی سی بی سے راہیں جدا، وہاب ریاض کو دوبارہ اہم عہدہ ملنے کا امکان

لاہور(آئی پی ایس )سابق کپتان محمد یوسف نے سلیکشن کمیٹی کے بعد کوچنگ کی ذمہ داریوں کو بھی خیر باد کہہ کر پی سی بی سے راہیں جد ا کرلیں جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے وہاب ریاض کو ایک بار پھر اہم ذمہ داری ملنے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق محمد یوسف نے کوچنگ کی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہوتے ہوئے اپنا استعفی پی سی بی کو بھیج دیا ہے تاہم پی سی بی کی جانب سے محمد یوسف کا استعفے منظور ہونا باقی ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی، بی میں ایک بار پھر سابق ٹیسٹ کرکٹر وہاب ریاض کی واپسی متوقع ہے۔ محمد یوسف انڈر 19 ٹیم کی کوچنگ کے ساتھ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بھی بیٹنگ کوچ کے طور پر پی سی بی کے ساتھ وابستہ تھے۔ اب سابق کپتان نے مزید کام جاری رکھنے سے معذرت کرلی ہے۔ اپنے فیصلے کے بارے میں انہوں نے پی سی بی حکام کو بھی آگاہ کردیا ہے۔ تاہم پی سی بی کی جانب سے محمد یوسف کا استعفے منظور ہونا باقی ہے۔

پی سی بی نے دبئی میں جاری سہ ملکی سیریز اور ایشیا کپ کے لیے غلام علی کو پاکستان انڈر19 کی کوچنگ کی ذمہ داریاں سونپ رکھی ہیں۔اطلاعات کے مطابق سابق سنئیر مینجر و سلیکشن کمیٹی کے رکن وہاب ریاض کو ایک بار پھر پی سی بی میں ذمہ داریاں ملنے کا امکان ہے اور انہیں چیمپئنز ٹرافی و ڈومیسٹک ایونٹس کے معاملات کے حوالے سے اہم ذمہ داری مل سکتی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔