Friday, December 6, 2024
ہومبریکنگ نیوزنومئی کے ناقابل تردید شواہد موجود، حکومت نے سی سی ٹی فوٹیجرز جاری کر دیں

نومئی کے ناقابل تردید شواہد موجود، حکومت نے سی سی ٹی فوٹیجرز جاری کر دیں

لاہور(آئی پی ایس )وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان اور ان کے حواریوں نے ہر قدم ملک کو نقصان پہنچانے کے لیے اٹھایا، ایک جماعت نے منظم سازش کے ذریعے 9 مئی کے حملے کیے، ان حملوں کے ناقابل تردید شواہد موجود ہیں۔وزیر اطلاعات نے لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران 9 مئی کو فوجی تنصیبات پر حملوں کی نئی سی سی ٹی وی فوٹیجز جاری کردیں۔عطا تارڑ نے کہا کہ تحریک انصاف کے رہنماں کے پیغامات موجودہیں۔

پی ٹی آئی عہدیداروں کو9مئی کیلئے ہدایات دی گئیں، یہ ایسا بیانیہ بنانا چاہتے تھے کہ مشتعل ہوکر فوجی تنصیبات پر حملہ کیا جائے، یہ کہتے ہیں کہ ہم نے حملہ نہیں کیا،تو کیا جنوں نے یہ واقعات کیے۔وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کے ریکارڈ کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا اور نہ اسے مٹایا جاسکتا ہے، 9 مئی کو قومی سلامتی کے تشخص کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی جس کے تمام شواہد ان ویڈیوز میں عوام کے سامنے آچکے ہیں، اب 9 مئی کے کیسز کا فوری طور پر فیصلہ ہونا چاہیے اور نہ صرف ان کیسز کا فیصلہ کیا جانے چاہیے بلکہ ان کو قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ زیر التوا تمام جوڈیشل کیسز کا جلد سے جلد فیصلہ کیا جانے چاہیے اور دشمنوں کے ایجنڈے کو فروغ دینے والوں ان ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچا جائے۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ بار بار اس بات کو دہرایا جاتا تھا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے لے کر آئیں، اب یہ سامنے لے آئیں ہیں، بیانات آچکے ہیں، یہ ملک دشمن ہیں اور پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات نے مزید کہا کہ ان شواہد کی روشنی میں تحریک انتشار کے تمام لوگوں کو معافی مانگنی چاہیے، انہیں ان کیسز کا سامنا کرنا چاہیے اور اب تمام ثبوت قوم کے سامنے آچکے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔